Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’لامحدود انسانیت کی طرف‘ محکمہ ڈاک کا یادگاری ٹکٹ

اہم مواقعوں پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا تے ہیں۔( ایس پی اے)
 سعودی محکمہ ڈاک نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد برائے انسانی خدمت پر دو ریال مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارےایس پی اے کے مطابق ڈاک ٹکٹ پر نحو انسانیہ بلاحدود ( لامحدود انسانیت کی طرف) پیغام درج ہے۔

شاہ سلمان امدادی مرکز عالمی سطح پر اہم ادارہ ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

اس کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ سعودی عرب اکثر ضرورت مند ملکوں کی طبی، انسانی مدد بڑھ چڑھ کر کرتا ہے جبکہ شاہ سلمان امدادی مرکز عالمی سطح پر امدادی سامان کی فراہمی میں سعودی عرب کا اہم ادارہ ہے۔
سعودی محکمہ ڈاک، قومی و مذہبی تقریبات، تہواروں، حج موسم ، اسلامی و عرب کانفرنسوں پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا کرتا ہے۔
مختلف شعبوں میں قومی کارنامو ں کو متعارف کرانے کے لیے بھی ڈاک ٹکٹ جاری کیے جا تے ہیں۔

شیئر: