سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
جمعرات 8 دسمبر 2022 16:18
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
چاندی کی قیمت بغیر کسی اضافے کے سابق سطح پر برقرار رہی ہے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے نئی فی تولہ قیمت 166400 روپے رہی۔
پیر پانچ دسمبر سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کے نرخ 3100 روپے بڑھے ہیں۔ 8 دسمبر کو ہونے والا اضافہ رواں ہفتے سونے کی قیمت میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی دس گرام سونے کی قیمت 1929 روپے بڑھ کر 142661 روپے رہی۔
22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 130773 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 1784 ڈالر رہی۔
پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بغیر کسی تبدیلی کے سابقہ سطح پر برقرار رہی۔