Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امارات کی کامیاب ثالثی، امریکی باسکٹ بال سٹار اور روسی شہری رہا

ثالثی قبول کرنے پرامریکہ اورروس کے شکرگزار ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات اورسعودی عرب کی ثالثی سے امریکی اورروسی قیدیوں کورہائی مل گئی۔
دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زائد اورسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اوررہائی کے مشن کی قیادت کی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ثالثی میں کامیابی امریکہ اور روس کے ساتھ امارات اور مملکت کے دوستانہ تعلقات واضح ہیں۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ دونوں ممالک کے قائدین مکالمے کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ باسکٹ بال کی امریکی کھلاڑی بریٹنی گرینر کو روسی حکام نے رہا کردیا ہے جو ماسکو سے سپیشل طیارے سے ابوظبی پہنچ گئیں۔
دوسری جانب امریکی حکام نے روسی شہری وکٹربوٹ کو رہا کرکے  خصوصی  طیارے سے امارات پہنچا دیا ہے۔
امریکہ اورروس کے افسران کو انکے شہری امارات اورسعودی عرب کے حکام کی موجودگی میں حوالے کردیئے گئے۔

قیدیوں کا تبادلہ ابوظبی ایئرپورٹ پرکیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

اماراتی اورسعودی دفترخارجہ نے کہا ہے کہ ہماری حکومتیں مشترکہ ثالثی قبول کرنے اوررہائی کی کوششوں میں تعاون پرامریکہ اورروس کی حکومتوں کے شکرگزار ہیں۔

شیئر: