دبئی (عمران خان یوسفزئی) دبئی کی نوجوان کاروباری شخصیت اسد خان صوابی اور دیگر دوستوں اسرار خان صوابی، ہمایون خان مردان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ قومی وطن پارٹی متحدہ عرب امارات میں شمولیت کی تقریب میںچیئرمین قومی وطن پارٹی سعید خان بام خیل، شاہسوار خان بنگش، گل خان منگل جی، لالا ریاض خان قندیل، گل علی بنگش، اکرم خان جی اورلالا سعید اللہ ترکئی و دیگر نے انہیں پارٹی میں ویلکم کر تے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ قومی وطن پارٹی یو اے ای میں سب سے زیادہ منظم جماعت بن کر ابھررہی ہے جس میں مختلف اہم سیاسی و کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے۔