Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ پرمٹ اعتمرنا سےجاری ہوں گے

بیرون مملکت سے یکم محرم سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور بیرون مملکت سے آنے والےعمرہ زائرین ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے پرمٹ جاری کراسکتے ہیں۔ 
نئے عمرہ سیزن میں بھی اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی عمرہ پرمٹ جاری کرایا جاسکے گا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے عمرے کے خواہشمند حضرات کو15 ذی الحجہ  1443ھ مطابق 14 جولائی  2022 سے عمرہ ویزہ کی کارروائی کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ انہیں یکم محرم  1444ھ مطابق 30 جولائی سے مملکت آنے کی اجازت ہوگی۔ 
اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آج منگل 19 جولائی 2022 سے عمرہ پرمٹ جاری کرانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

شیئر: