Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین کے لیے طبی اداروں کی سہولت

دو ہزار سے زائد طبی ادارے زائرین کومیڈیکل انشورس کی سہولت فراہم کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ سال رواں 1444ھ کے عمرہ موسم کے دوران بیرون مملکت سے آنے والے زائرین مملکت کے مختلف علاقوں اور شہروں میں موجود 2764 سے زیادہ صحت اداروں سے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت استفادہ کرسکتے ہیں۔ 
سبق  ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج نے توجہ دلائی ہے  کہ 151 ہسپتال مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والے زائرین کو صحت خدمات فراہم کررہے ہیں۔
سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے منتخب ترین ہسپتالوں میں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں 773 ہیلتھ سینٹر اور میڈیکل  کمپلیکس بھی زائرین کو صحت خدمات فراہم کرنے پر مامور ہیں جبکہ مملکت بھر میں  1840 میڈیکل لیب اور فارمیسیاں بھی زائرین کو صحت خدمات مہیا کررہی ہیں۔ 
بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی میڈیکل انشورنس سکیم کا مقصد ریاض الجنہ میں نماز اورعمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ زائرین کو معیاری صحت خدمات فراہم کرنا ہے۔ 
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے میڈیکل انشورنس سروس حال ہی میں متعارف کرائی ہے۔
وزارت چاہتی ہے کہ سعودی وژن  2030 کے اہداف کے تحت زائرین مملکت میں قیام کے دوران ثقافتی اور مذہبی  حوالوں سے پرلطف معیاری سفر گزاریں۔ 

شیئر: