Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا

کرسیٹانو رونالڈو نے کویت کے بدر المطوع کا ریکارڈ برابر کیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پرتگالی سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی کے طور پر کھیل کر 196 بین الاقوامی میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنیچر کو 37 سالہ رونالڈو نے جو مسلسل دوسری بار بینچ پر بیٹھے تھے، کویت کے بدر المطوع کا ریکارڈ برابر کیا۔
اگرچہ پرتگال کو کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی ہے تاہم اگر کرسٹیانو رونالڈو کسی اور بین الاقوامی میچ میں کھیلتے ہیں تو یہ ریکارڈ ان کے نام ہو جائے گا۔
دوسری جانب بدر المطوع بھی ابھی ریٹائر نہیں ہوئے اور مزید میچز میں کھیلتے نظر آ سکتے ہیں۔
خیال رہے رونالڈو نے حال ہی میں سعودی فٹ بال کلب النصر کلب کے ساتھ نئے سیزن کے لیے معاہدہ کیا تھا۔
رونالڈو باضابطہ طور پر نئے سال سے النصر کلب میں شامل ہوں گے۔ اطلاع کے مطابق معاہدے پرعمل درآمد یکم جنوری سے ہو گا جس کی مدت ڈھائی سیزن تک ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے ایک سیزن کے لیے 20 کروڑ یورو کا معاہدہ کیا ہے علاوہ ازیں اشتہارات سے ملنے والی آمدنی اس کے علاوہ ہے۔

شیئر: