فرانسیسی فٹ بالر کلین مباپے پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اتوار کو فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں فرانس نے پولینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور اس میچ میں دو گول کلین مباپے نے کیے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی خواتین کی فٹ بال ٹیم سعودی عرب میں ٹورنامنٹ کھیلے گیNode ID: 722656
-
کیا فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد رونالڈو اور میسی کلب بدلنے والے ہیں؟Node ID: 722761
-
فٹ بال ورلڈ کپ: نیدرلینڈز امریکہ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میںNode ID: 723141
23 سالہ کلین مباپے کا یہ دوسرا ورلڈ کپ ہے اور وہ اب تک 9 گول سکور کرچکے ہیں جبکہ کرسٹیانو رونالڈو اب تک پانچ ورلڈ کپ میں آٹھ گول سکور کرسکے ہیں۔ ارجنٹائن کے لیونل میسی بھی اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اور ان کے گول کی تعداد بھی 9 ہے۔
فرانسیسی فٹ بالر عمر میں رونالڈو سے 14 اور میسی سے 12 سال چھوٹے ہیں۔
Mbappe vs. the's
He's only 23 years old! pic.twitter.com/HsYcSGBwyA
— ESPN FC (@ESPNFC) December 4, 2022
صرف یہی نہیں کلین مباپے نے برازیل کے فٹ بال گریٹ پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے 24 برس کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ورلڈ کپ میں آٹھ سے زائد گول کر لیے ہیں۔
Kylian Mbappe passes Pele for most World Cup goals scored by a men's player before turning 24 years old (8) pic.twitter.com/uJLZDH6LWO
— ESPN FC (@ESPNFC) December 4, 2022
پیلے اس وقت کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور سپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے لاکھوں پرستاروں کی طرح کلین مباپے بھی ان کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
Pray for the King @Pele
— Kylian Mbappé (@KMbappe) December 3, 2022
ورلڈ کپ کے کوراٹر فائنل میں فرانس کا مقابلہ 11 دسمبر کو انگلینڈ سے ہوگا جس نے اتوار کی رات صفر مقابلے میں سینیگال کو تین گول سے ہرایا تھا۔
ابھی فرانس اور انگلینڈ کے درمیان کوارٹر فائنل چھ دن دور ہیں لیکن انگلینڈ کے فٹ بال فین اپنے کھلاڑیوں کو کلین مباپے سے بچ کر رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
ایک فٹ بال فین نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انگلینڈ کو اپنی واپسی کا ٹکٹ بُک کروا لینا چاہیے کیونکہ اس دفاع کے خلاف مباپے سارے ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔‘
England should book an early return ticket because Mbappe’s gonna break scoring records against this defence
— Shayk (@ShaykShack) December 4, 2022
فرینکلن لیونارڈ نے فرانس اور انگلینڈ کے کوارٹر فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کلین مباپے سے پسندیدہ انگلینڈ کی ٹیم کو دہشت زدہ ہوتے دیکھنا خاصا تکلیف دہ ہوگا۔‘
It's going to be painful watching Kylian Mbappe terrorize this very likable England team.
— Franklin Leonard (@franklinleonard) December 4, 2022