مدینہ منورہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار
’تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے پاس ہتھیار غیر قانونی تھا‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ پولیس نے پبلک مقام پر اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال کر ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے اور مذکورہ شخص کی شناخت کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس کے پاس ہتھیار غیر قانونی تھا‘۔
’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔