Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رواں برس ’اب تک 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں‘

وزارت کا کہنا ہے کہ ’نسک‘ ایپ کے ذریعے بھی بکنگ کرائی جا سکتی ہے ( فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’رواں ہجری سال کے دوران اب تک دنیا بھر کے زائرین کے لیے 40 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ وزات کی ویب سائٹ اور ’نسک‘ پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ زائرین کی آمد آسان ہو گئی ہے۔
’سعودی وژن کے اہداف کے حصول اور عمرے کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے معیاری سہولتوں کے علاوہ زائرین کو ثقافتی اور دینی معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔‘
وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’عمرہ زائرین اب آن لائن عمرہ ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ عمرہ پیکیج ’نسک‘ اور ’مقام‘ پلیٹ فارم کے توسط سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’نجی، وزٹ اور سیاحتی ویزوں پر آنے والے زائرین کو عمرے کی ادائیگی، مسجد نبوی کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کی سہولت ہے۔ نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرائی جا سکتی ہے۔‘
زائرین کی سہولت کے لیے عمرے کے ویزے کا دورانیہ 30 دن سے بڑھا کر نوے دن کرد یا گیا ہے۔

شیئر: