شہزادہ فیصل بن فرحان سے گبون کے وزیر خارجہ کی ملاقات
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض میں افریقی ملک گبون کے ہم منصب نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور مشترکہ تعاون کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مضبوط پہلووں، ان کی سپورٹ اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی ممالک کے امور ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔