ویڈیو:سونے کی دکان پر مسلح ڈکیتی، سیکیورٹی اہلکار شہید
تبوک: سونا اور زیورات کی دکان پر مسلح ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ واقعہ تبوک ریجن کی ضباءکمشنری میں پیش آیا۔ عین الیوم ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو برقعہ پوش ایک شخص نے زیور کی دکان میں گیا اور اسلحہ کے زور پر چوری کرنے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر اس نے دکان میں کام کرنے والے ایک شہری اور دوسرے یمنی تارک پر گولی چلاکر زخمی کردیا۔ قریب سے گزرنے والے سیکیورٹی اہلکار نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ڈکیت نے اس پر گولی چلا کر شہید کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس فورس کے علاوہ ہلال احمر کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی ہونے والوں کو ضباءجنرل اسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ پولیس نے مفرور کی تلاش شروع کردی ہے۔