مکہ مکرمہ : کلاک ٹاور میں دنیا کا سب سے بڑا ’ صالون‘
ایک زائرکے بال کاٹنے میں 3 منٹ کا وقت لگتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے مشہور ’کلاک ٹاور‘ میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے جدید ترین سہولتوں سے آرستہ دنیا کے سب سے بڑے ’صالون منصوبے‘ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے بعد زائرین کو احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے کےلیے بال کٹوانا لازمی ہوتا ہے۔
بال کٹوانے کے لیے مسجد الحرام کے باہر مختلف مقامات پر باربر شاپس موجود ہیں تاہم انہیں منظم اورایک جگہ کرنے کے لیے کلاک ٹاور کے وسیع وعریض ہال نما مقام پر عظیم الشان ’صالون‘ قائم کیا گیا جہاں مکمل طور پر حفظان صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے زائرین کے بال کاٹنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
صالون منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں ایک دن میں 15 ہزار زائرین کے بال کاٹنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
صالون میں 170 مخصوص کرسیاں رکھی گئی ہیں۔ ایک عمرہ زائر کے بال کاٹنے میں 3 منٹ کا وقت لگتا ہے۔