سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ہالینڈ کے وزیراعظم ڈک شوف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ‘ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فون رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لیا نیز خطے میں سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔