حرمین میں جمعۃ الوداع اور دعائے ختمِ قرآن کی تصویری جھلکیاں
رمضان المبارک 1446 ہجری کی آخری بڑی شب کو لاکھوں فرزندان اسلام نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں ختم قرآن کی دعا میں شرکت کی۔
ادارہ امورِ حرمین کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لیے مثالی انتظامات کیے گئے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ رضاکار اور شہری دفاع کی ٹیمیں بھی زائرین کی رہنمائی کے لیے مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر موجود تھے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں زائرین کی نقل وحرکت کو منظم رکھنے کےلیے آمد ورفت کے راستوں کو جدا کیا گیا جس کا مقصد ازدحام پر قابو پانا اور زائرین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے فوٹو گرافرز کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں جمعہ الوداع اور تروایح کی نماز کے دوران کے روح پرور مناظر کی تصاویر۔








