نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اپنے شوہر اور والدین کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں۔
منگل کو ملالہ یوسفزئی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے لاہور پہنچنے کی اطلاع سوشل میڈیا صارفین تک پہنچائی۔
اپنے شوہر اور والدین کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ’اپنے گھر پاکستان واپسی پر جو شاندار احساس ہوتا ہے وہ کبھی بھی پرانا نہیں ہوتا۔‘
مزید پڑھیں
-
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل سے ملالہ یوسفزئی کی ملاقاتNode ID: 697801
-
امریکہ میں بلاول بھٹو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقاتNode ID: 702346
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لاہور پہنچنے پر بہت پرجوش ہیں۔
اس سے قبل ملالہ یوسفزئی رواں سال اکتوبر کے مہینے میں بھی والدین کے ہمراہ پاکستان کے ساحلی شہر کراچی پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے ملک کے سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔
ملالہ یوسفزئی پر تقریباً 10 سال قبل نو اکتوبر کو سوات میں اس وقت حملہ ہوا تھا جب وہ سکول جا رہی تھیں۔ اس حملے میں وہ شدید زخمی ہوئی تھیں اور انہیں نشانہ بنانے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی۔
That wonderful feeling of arriving back home in Pakistan never gets old
So excited to be in Lahorepic.twitter.com/uPiIDz0f5f
— Malala (@Malala) December 13, 2022