Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں بلاول بھٹو کی ملالہ یوسف زئی سے ملاقات

ملاقات میں بچیوں کی تعلیم اور پاکستان میں سیلاب کی صورت حال پر بات چیت ہوئی (فوٹو:روئٹرز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملالہ یوسف زئی سے امریکہ میں ملاقات ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو اپنی ٹویٹ میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے لکھا کہ ’ملالہ یوسف زئی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر ملاقات ہوئی ہے‘
’ملاقات میں ہم نے پاکستان میں سیلاب کی صورت حال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سکول جانے والے ہزاروں بچوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔‘
بلاول کے مطابق ’ملالہ سے ملاقات میں تباہ ہونے والے ہزاروں سکولوں اور مستقبل کے مشکل حالات کے بارے میں بھی بات ہوئی۔‘
خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں۔

شیئر: