بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کے فلم انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے پندرہ سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس طویل عرصے کے دوران اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے رنبیر کپور نے باکس آفس پر فلاپ ہونے والی فلموں پر بھی کھل کر بات کی۔
حال ہی میں اداکار نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی بھرپور انداز میں شرکت کی تھی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کے متعلق اعتراف کیا کہ یہ اچھی فلم نہیں تھی اور باکس آفس پر جو ردعمل آیا وہ درست تھا۔
مزید پڑھیں
-
نیوم میں شوٹنگ، شاہ رخ خان سعودی عرب کے شکرگزارNode ID: 723321
-
’بہت ڈرتی ہوں‘، کاجول نے امیتابھ بچن کے لیے ایسا کیوں کہا؟Node ID: 723496
-
’پیار ہوا تھا، آ گیا ہے‘، آئمہ بیگ کا گیت ’کہانی سنو‘ ریلیزNode ID: 724621
انہوں نے کہا کہ بامبے ویلویٹ دراصل انڈین سینیما کی سب سے بڑی ناکامی تھی۔
انٹرویو کے دوران شو میں بیٹھے شائقین میں سے کسی نے سوال کیا کہ کیا اس کی ناکامی کی وجہ کرن جوہر تھے تو رنبیر کپور نے ہنس کر کہا کہ پروڈیوسر یا ہدایت کار کو الزام دینا درست نہیں ہوگا۔
رنبیر نے اپنی ایک اور فلاپ ہونے والی فلم جگا جاسوس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فلمی کیریئر کی یہ واحد فلم ہے جس کی ناکامی پر انہیں دکھ ہوا۔
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ جگا جاسوس سمیت ان کی ایک اور فلم تماشا کیوں ناکام ہوئی۔
"Big disaster." Fake beards, not understanding the script, and a film that was destined to flop... Watch Ranbir Kapoor talk about his biggest fails.#RedSeaIFF22 pic.twitter.com/YQsYMI0anP
— Brut India (@BrutIndia) December 13, 2022