Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پیار ہوا تھا، آ گیا ہے‘، آئمہ بیگ کا گیت ’کہانی سنو‘ ریلیز

گانا ’کہانی سنو‘ کیفی خلیل نے گایا تھا جو سپرہٹ رہا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے رواں سال کے سپرہٹ گانے ’کہانی سنو‘ کو دوبارہ سے گا کر ریلیز کر دیا ہے۔
جمعے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے یہ گانا شیئر کیا جس میں وہ یہ گیت گاتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔
آئمہ بیگ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یہ بھی کہتی ہیں کہ ’پیار ہوا تھا، آ گیا ہے۔‘
’کہانی سنو‘ کیفی خلیل نامی نوجوان سنگر کا گانا ہے جو رواں سال جون میں ریلیز کیا گیا تھا۔
یہ گانا 2022 کا سپرہٹ گانا رہا جسے یوٹیوب پر ایک کروڑ 80 لاکھ دفعہ سنا جا چکا ہے جبکہ اس کو میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹیفائی پر60 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

’کہانی سنو‘ کیفی خلیل نامی نوجوان سنگر کا گانا ہے جو رواں سال جون میں ریلیز ہوا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)

کیفی خلیل کے اس گانے کا کور ریلیز کرنے سے قبل آئمہ بیگ نے کہا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اس خوبصورت گیت کو سُنا تھا۔ گلوکارہ نے گیت کی کمپوزیشن کو استعمال کرنے کی اجازت دینے پر کیفی خلیل کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
انسٹاگرام پر اس گیت کو پسند کیا گیا تاہم بعض صارفین نے یہ شکایت بھی کی کہ آئمہ بیگ نے اچھا نہیں گایا۔
ایک صارف نینی قیوم کا کہنا تھا کہ ’کیفی نے یہ گانا بہترین گایا ہے، اصل داد کے وہی مستحق ہیں۔‘
آئمہ بیگ کوک سٹوڈیو کے مشہور گانوں ’ماہی آ جا‘، سب جگ سوئے سمیت کئی گانوں کے ذریعے آپنی آواز کا جادو جگا چکا چکی ہیں۔

شیئر: