الحرم لائبریری میں نادر کتب کے مزید 19 قلمی نسخوں کا اضافہ
ایک علم دوست شخصیت کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیے گئے ہیں (فوٹو عاجل)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں الحرم لائبریری نے نادر کتابوں کے مزید 19 قلمی نسخے حاصل کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سیکریٹری سربراہ حرمین انتظامیہ ڈاکٹر احمد الشویعر نے بتایا کہ’ یہ نسخے ایک علم دوست شخصیت عاطف مصطفی کمال کی لائبریری کی جانب سے بطور تحفہ پیش کیے گئے ہیں‘۔
’عاطف مصطفی کمال کو قلمی نسخوں سے غیرمعمولی لگاؤ ہے۔ تمام نسخے مستند ہیں۔ ان کی زبان فارسی ہے‘۔
ڈاکٹر احمد الشویعر نے کہا کہ’ قلمی نسخوں کا تعلق اسلامی شریعت، سیرت طیبہ، شعری مجموعوں اور سماجی علوم سے ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ان نادر قلمی نسخوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ سکالرز اور طلبہ ان سے فائدہ اٹھاسکیں‘۔