پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
جمعے کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ سنیچر کو پاکستانی ٹیم کی طرف سے آخری میچ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعث فخر ہے اور کرکٹ کیریئر کی اچھی یادیں لے کر جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سہ روزہ میچ:اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریاںNode ID: 362821
-
اظہر علی پجارا کے ساتھ ٹیسٹ میں کیوں کھیلنا چاہتے ہیں؟Node ID: 569491
-
اب کوئی بوریت والے ٹیسٹ میچ نہیں دیکھنا چاہتا: رمیز راجہNode ID: 724961
’جیسے ہر شروع ہونے والی چیز کو ختم بھی ہونا ہوتا ہے اور میری کوشش ہے کہ اچھے موڑ پر انٹرنیشل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا اختتام کروں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم، ساتھی کھلاڑی اور جن کوچز کے ساتھ میں نے کام کیا ان سب سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔‘
تاہم اظہر علی نے واضح کیا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، کسی نے کچھ نہیں کہا، جو انہوں نے اپنے لیے بہتر سمجھا وہی کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیم میں آنے پر انہیں خوشی ہے، غلطیاں سب سے ہو سکتی ہیں لیکن انتظامیہ کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ بہتر ٹیم سلیکٹ کریں۔
ایک اور سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ انہوں نے پہلے سے ہی سوچا ہوا تھا کہ وہ آخری سیزن کھیلنے جا رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک سو ٹیسٹ میچز مکمل کرنے کی بھی ان کو کوشش تھی جو اب نہیں پوری ہو سکے گی۔
Azhar Ali addresses press conference at National Bank Cricket Arena, Karachi.#PAKvENG https://t.co/D0uUC3qOFI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 16, 2022