Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ولی عہد کپ کے لیے گھڑ دوڑ مقابلوں کا آغاز

دو کیٹیگریز میں فاتحین کو دس، دس لاکھ  ریال انعام دیے جائیں گے(فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز جنادریہ میلے کے ریس کورس میں سنیچر17 دسمبر کو ولی عہد کپ کے لیے سب سے بڑے گھڑ دوڑ مقابلوں کا آغاز ہوا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
ایس پی اے اور العربیہ کے مطابق یہ پہلے زمرے کی گھڑ دوڑ کلب سیزن کے 72 ویں مقابلے ہیں۔ ولی عہد کپ درآمدی اور مقامی منتخب گھوڑوں کے درمیان مقابلے پر دیا جائے گا۔ دونوں کیٹیگریز میں فاتحین کو دس، دس لاکھ  ریال انعام دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گھڑ دوڑ چیمپیئن شپ کا پہلا مقابلہ 1969 میں شاہ خالد بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں منعقد ہوا تھا۔ اس وقت وہ مملکت کے ولی عہد ہوا کرتے تھے۔ 
ابتدا میں گھڑ دوڑ کی انعامی رقم کم تھی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اسے بڑھا کر 20 لاکھ ریال کرکے اسے مقامی اور درآمدی دو زمروں میں تقسیم کردیا۔
گھڑ دوڑ کلب کے چیئرمین شہزادہ بندر بن خالد الفیصل کا کہنا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد گھڑ دوڑ کے مقابلے کی بھرپور سرپرستی کر رہے ہیں۔‘
شہزادہ بندر بن خالد نے کہا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقابلوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ گھڑ دوڑ میں دلچسپی رکھنے والے اسے اپنے لیے اعزاز قرار رہے ہیں۔‘ 

شیئر: