سعودی کپ 2022، دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کا آغاز
سعودی کپ 2022، دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کا آغاز
جمعہ 25 فروری 2022 21:06
تیسرے ایڈیشن کے لیے 35.1 ملین ڈالر کے انعامات مختص ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس کورس میں جمعے کو سعودی کپ 2022 کا آغاز ہوگیا یہ دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ ہے۔
سعودی کپ 2022 کے تیسرے ایڈیشن کے لیے 35.1 ملین ڈالر کے انعامات مختص کیے گئے ہیں۔
ہر کیٹگری میں انعام کی رقم جو پہلے پانچ لاکھ ڈالر تھی اب بڑھا کر 15 لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔
الاخباریہ اوراخبار 24 کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گھڑ کو دیکھنے کے لیے شائقین ریس کورس پہنچے اور انہوں نے فیملیز کے ہمراہ مقابلہ دیکھا۔
سعودی کپ 2022 میں 16 ممالک شریک ہیں۔ تمام راونڈز میں شریک گھوڑوں کی تعداد 240 ہے۔
گھڑ دوڑ کے پہلے دن بارہ سو، چودہ سو، سولہ سو اور اٹھارہ سو میڑ ریس کے 8 مقابلے ہوئے ہیں۔
گھڑ دوڑمیں سعودی عرب، عالم عرب اور دنیا بھر کے شائقین دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی گھڑ دوڑ میں مالیاتی اور تکنیکی ہراعتبار سے زیادہ اہم اور قیمتی ہے۔