Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ ’سعودی کپ‘ کے تیسرے ایڈیشن کا اعلان

ہر کیٹگری میں انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گھڑ دوڑ کے ادارے کے سربراہ  شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے  دنیا کی سب سے مہنگی گھڑ دوڑ کے حوالے سے سعودی کپ 2022 ایڈیشن تھری کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ بندر الفیصل نے کہا کہ گھڑ دوڑ کا مقابلہ 25 اور 26 فروری 2022 کو ہوگا- اس میں سعودی عرب، عالم عرب اور دنیا بھر کے شائقین دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس کے لیے 35.1 ملین ڈالر کے انعامات مختص کیے گئے ہیں۔ یہ بین الاقوامی گھڑ دوڑ میں مالیاتی اور تکنیکی ہر اعتبار سے زیادہ اہم اور  قیمتی ہے۔ 
شہزادہ بندر الفیصل نے گھڑ دوڑ کلب ریاض میں سعودی اور غیرملکی ذرائع ابلاغ کے  نمائندوں کے سامنے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گھڑ دوڑ کا رواج ہمارے یہاں قدیم زمانے سے ہے، آباؤ اجداد کا یہ پسندیدہ ترین تھا۔  

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں- (فوٹو ایس پی اے)

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز جو گھڑ دوڑ کلب کے اعزازی صدر ہیں وہ لامحدود تعاون دے رہے ہیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اسے بہتر سے بہتر تر بنانے کے لیے ہدایات بھی دے رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب میں گھڑ دوڑ کا مقابلہ عالمی معیار کا اور منفرد ہو۔ 
گھڑ دوڑ کلب کے ایگزیکٹیو چیئرمین مروان العلیان نے کہا کہ مقابلے کا تیسرا ایڈیشن نئی خوبیوں کا حامل ہے۔ توقع ہے کہ ریکارڈ وقت میں اپنا مقام بنالے گا۔ انعامات کی رقم بڑھا دی گئی ہے- ہر کیٹگری میں انعام کی رقم جو پہلے پانچ لاکھ ڈالر تھی اب بڑھا کر 15 لاکھ ڈالر کردی گئی ہے۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: