Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت مغربی علاقے میں غیر معمولی بارش کا امکان

’رابغ سے جدہ سمیت ابہا تک اورمکہ سے طائف تک گھنے سیاہ بادلوں کا گزر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ سمیت مغربی ریجن میں جمعرات اور جمعہ کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ ’مغربی ریجن میں غیر معمولی بارش کا خدشہ ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’موسمی نقشوں کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ رابغ سے جدہ سمیت ابہا تک اورمکہ سے طائف تک گھنے سیاہ بادلوں کا گزر ہوگا‘۔
’موسمی حساب کتاب کے مطابق اگر ایسا ہوا تو مذکورہ علاقوں میں غیر معمولی بارش ہوگی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی سطح تک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وسطی علاقوں میں جمعرات سے سردی کی لہر شروع ہوگی جبکہ مشرقی علاقوں میں بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: