Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائنل میچ دیکھنے کے لیے سلوی چیک پوسٹ پر شائقین کا ہجوم

’شائقین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جس کی مثال سابقہ میچوں میں نہیں ملتی‘ (فوٹو: سبق)
دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد سلوی چیک پوسٹ پر پہنچ چکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چیک پوسٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فائنل میچ کے لیے چیک پوسٹ عبور کرنے والوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تمام خلیجی ریاستوں سے شائقین کی بڑی تعداد دیکھی جارہی ہے جس کی مثال سابقہ میچوں میں نہیں ملتی‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شائقین کی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ قطر کی طرف سے ہیا کارڈ سے استثنی کا اعلان بھی ہے‘۔

شیئر: