Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلجیئم قونصلیٹ میں چاکلیٹ سے بنا جبل طویق کا مجسمہ

’چاکیٹ سے بنا طویق پہاڑ کا مجسمہ ساڑھے تین میٹر کا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض بلجیئم قونصلیٹ نے چاکلیٹ سے بنا ئے جانے والے طویق پہاڑ کے مجسمے کی رونمائی کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلجیئم قونصلیٹ کے تحت مقامی ہوٹل میں چاکلیٹ نائٹ منائی گئی ہے جس میں طویق پہاڑ کا مجسمہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر بلجیئم قونصلر آندریج بریتھ نے سعودی عرب اور بلجیئم کے برادرانہ تعلقات کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ ہم بلجیئم چاکلیٹ نائٹ میں طویق پہاڑ کا مجسمہ پیش کر رہے ہیں‘۔
واضح رہے کہ چاکیٹ سے بنا طویق پہاڑ کا مجسمہ ساڑھے تین میٹر کا ہے۔ ولی عہد نے سعودیوں کی ہمیت اور حوصلے کی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ہمت طویق پہاڑ جیسی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے 2020 کے دوران بلجیئم سے 596 ملین ریال کا چاکلیٹ درآمد کیا تھا۔

شیئر: