جدہ ریلی 2022 میں نمایاں پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم
اتوار 18 دسمبر 2022 10:46
’جدہ ریلی 2022 میں سعودی رائیڈر یزید الراجحی نے اول پوزیشن حاصل کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلوی نے جدہ ریلی 2022 میں نمایاں پوزیشن لینے والے رائیڈروں کو انعامات سے نوازا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ ریلی 2022 کی اختتامی تقریب میں سعودی رائیڈر لیگ کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبد اللہ الفیصل بھی شریک تھے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ خالد بن سلطان نے نمایاں پوزیشن لینے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جدہ ریلی 2022 برائے ٹویوٹا کپ انتہائی کامیاب رہا جس میں ممتاز رائیڈر شریک تھے‘۔
واضح رہے کہ جدہ ریلی 2022 میں سعودی رائیڈر یزید الراجحی نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔