Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون دینے سے بچہ تاخیر سے بولنا سیکھتا ہے

لندن.... محققین نے خبردار کیا ہے کہ کمسن بچے اوائل عمری سے ہی اسمارٹ فون ٹیبلٹ اور اسی قسم کی اسکرین ڈیوائسز استعمال کریں تو وہ تاخیر سے بول چال کے قابل ہوتے ہیں۔ایک جائزے میں پتہ چلا کہ اگر آپ کا بچہ صرف30منٹ اسکرین کے سامنے گزارے تو اسکی بول چال کی عادت پختہ نہیں ہوتی اور اسے بولنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں اس سلسلے میں تحقیق کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ آجکل دیکھا گیا ہے کہ کمسن بچوں کے ہاتھ میں بھی اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ ہوتے ہیں جن پر وہ خاموش بیٹھے ہوئے وقت گزارتے ہیں لیکن جب کچھ بولنے کی باری آتی ہے تو انہیں اپنا مافی الضمیر ادا کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔یہ رپورٹ سان فرانسسکو میں بچوں کے ڈاکٹروں کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ اجلاس میں کہاگیا کہ سروے کیلئے 6ماہ سے2سال تک کی عمر کے 894 بچوں کا مشاہدہ کیاگیا۔ انکے والدین نے کہا کہ 20فیصد بچے روزانہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ تھامے ہوئے 28منٹ گزارتے ہیں۔ یہ جائزہ رپورٹ حال ہی میںا مریکہ میں کئے جانے والے سروے سے مطابقت رکھتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 18مہینے سے کم عمر کے بچوں کو کسی قسم کی اسکرین ڈیوائس نہیں دینی چاہئے۔

شیئر: