Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی آدتیہ ناتھ نے جھاڑو لیکر صفائی مہم شروع کی

لکھنو .... وزیراعلیٰ یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کی صبح لکھنو کی بالو اڈہ مالن بستی میں سواچھ ابھیان مہم کے تحت سڑک پر جھاڑو سے صفائی کی۔ اس موقع پر صفائی مہم میں انکے وزراءنے بھی حصہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ بارش کا موسم شروع ہونے سے قبل نالوں کی صفائی کی جائے۔ کونسلرو ںکو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ روزانہ ہی انکے وارڈز صاف ستھرے نظر آئیں اور یہ سارے نتائج 15دن میں نظر آنے چاہئیں۔ ایک سروے کے مطابق یوپی میں صرف ورانسی ہی 100 صاف ستھرے شہروں میں سرفہرست ہے۔ یوپی کے 15اضلاع میں سے 9 انتہائی گندے قرار دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے اس صورتحال پر سخت افسوس ظاہر کیا تھا۔

شیئر: