Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے ویزے پر آنے والے اقامہ نہ بننے پر کفالت کیسے تبدیل کرائیں؟

کارکن کو مملکت آئے 90 دن سے زیادہ گزر چکے ہوں تو کفالت تبدیل ہوسکتی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں قانون محنت میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
معاملات کوکسی تاخیر کے بغیر فوری حل کرنے کے لیے ڈیجیٹل خدمات کا دائرہ بھی وسیع کرتے ہوئے اسے ہرایک کی دسترس میں دیا گیا ہے تاکہفریقین کے حقوق کے تحفظ کوبھی یقینی بنایا جاسکے۔
سعودی وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹرپرایک شخص نے استفسار کیا کہ ’مملکت نئے ویزے پرآیا تھا 6 ماہ گزرجانے کے باوجود سپانسر نےمیرا اقامہ نہیں بنوایا کیا, دوسری جگہ کفالت تبدیل کراسکتا ہوں؟‘ 
 سوال کےجواب میں وزارت افرادی قوت کی ذیلی ادارے ’قوی‘ کی جانب سے کہا گیا کہ ’اس صورت میں جب کہ کارکن کو مملکت آئے ہوئے 90 دن سے زیادہ وقت گزرچکا ہواورآجر اقامہ جاری نہ کرائے تو کارکن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ براہ راست نئے آجر کے پاس سپانسرشپ تبدیل کرلے‘۔ 
واضح رہے وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے انٹرنیٹ پر ’قوی ‘ کے عنوان سے تجرباتی طورپر پلیٹ فارم کا جاری کیا جہاں آن لائن خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ 
قوی پلیٹ فارم پرآجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں لیبرمارکیٹ کے حوالے سے غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے لیبرمارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جلد ازجلد معاملات کونمٹایا جاتا ہے۔ 
قوی پلیٹ فارم پرورک پرمٹ کے مطابق غیرملکی کارکنوں کو مملکت بلانے کے لیے ویزوں کے اجرا سے لیکرکارکنوں کی اسپانسر شپ کے معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں۔ 
 ’قوی‘ پلیٹ فارم سے غیرملکی کارکن کی کفالت کی تبدیلی 
وزارت محنت کے آن لائن تجرباتی پلیٹ فارم ’قوی‘پرلاگ ان کرنے کے لیے سب سے پہلے اکاونٹ بنایا جاتا ہے بعدازاں اکاونٹ کے ذریعے لاگ ان کرنے کے بعد وہاں موجود سروسزکا انتخاب کیاجائےگا۔ 

وزارت نے ’قوی ‘ کے عنوان سے تجرباتی طورپر پلیٹ فارم کا جاری کیا ہے( فوٹو سبق)

پلیٹ فارم پرموجود ڈیجیٹل سروسز کا انتخاب کرکے وہاں سپانسرشپ کی تبدیلی کے براوز کو کلک کریں۔ 
سپانسرشپ کی تبدیلی یعنی ’نقل خدمات‘ کا انتخاب کیے جانے پروہاں مطلوبہ کمپنی یا ادارہ جہاں کفالت تبدیل کرنی ہے کو درج کیاجاتا ہے بعدازاں کارکن جس کی کفالت تبدیل کرنا مقصود ہواس کے بارے میں معلومات جن میں اقامہ نمبر، پاسپورٹ کی تفصیلات ، پیشہ وغیرہ کا اندراج کیاجاتا ہے۔ 
کارکن کے ساتھ کیے گئے ڈیجیٹل ورک ایگریمنٹ کو مخصوص خانے میں اپ لوڈ کیا جائے گا۔ ملازمت کا معاہدہ اپ لوڈ کرنے کے بعد نئے آجر کو چاہئے کہ وہ کارکن کواس بارے میں مطلع کردے کہ وہ موصول ہونے والی درخواست کو منظورکرے۔ 
کارکن کی جانب سے جب تک سپانسرشپ کی درخواست کو منظورنہیں کیاجائے گا کارروائی مکمل نہیں ہوگی اس صورت میں 10 دن کا وقت دیاجاتا ہے۔ اس مدت کے بعد کی گئی سابقہ تمام کارروائی خودکارطریقے سے ختم ہوجاتی ہے۔

شیئر: