Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قوی‘ پلیٹ فارم سے کارکن کی کفالت کی تبدیلی کا طریقہ کار کیا ہے؟

تجرباتی پلیٹ فارم پر آن لائن خدمات انجام دی جاتی ہیں (فائل فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کی جانب سے مملکت میں قانون محنت میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ڈیجیٹل خدمات کا دائرہ بھی کافی وسیع کرتے ہوئے اسے ہرایک کی دسترس میں دیا گیا ہے تاکہ نہ صرف مملکت میں لیبرمارکیٹ کوبہتر بناتے ہوئے فریقین کے حقوق کے تحفظ کوبھی یقینی بنایا جاسکے۔ 
 وزارت افرادی قوت کے ٹوئٹرپرایک شخص نے استفسار کیا ہے کہ ’مملکت نئے ویزے پرآیا تھا 6 ماہ گزرجانے کے باوجود سپانسر نے میرا اقامہ نہیں بنوایا کیا میں دوسری جگہ کفالت تبدیل کراسکتا ہوں؟‘ 
 سوال کےجواب میں وزارت افرادی قوت کی ذیلی ادارے ’قوی‘ کی جانب سے کہا گیا کہ ’اس صورت میں جب کہ کارکن کو مملکت آئے ہوئے 90 دن سے زیادہ وقت گزرچکا ہو اورآجر کی جانب سے  اقامہ جاری نہ کرایا گیا ہو کارکن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ براہ راست نئے آجر کے پاس سپانسرشپ تبدیل کرلے‘۔ 
 وزارت افرادی قوت نے انٹرنیٹ پر ’قوی ‘ کے عنوان سے تجرباتی طورپر پلیٹ فارم کا جاری کیا ہےجہاں آن لائن خدمات انجام دی جاتی ہیں۔ 
قوی پلیٹ فارم پرآجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں لیبرمارکیٹ کے حوالے سے غیرملکی کارکنوں کے حوالے سے لیبرمارکیٹ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے جلد ازجلد معاملات کونمٹایا جاتا ہے۔ 
قوی پلیٹ فارم پرورک پرمٹ کے مطابق غیرملکی کارکنوں کو مملکت بلانے کے لیے ویزوں کے اجرا سے لیکر کارکنوں کی اسپانسر شپ کے معاملات بھی دیکھے جاتے ہیں۔ 
 ’قوی‘ پلیٹ فارم سے غیرملکی کارکن کی کفالت کس طرح تبدیل کی جاتی ہے؟ 
وزارت محنت کے آن لائن تجرباتی پلیٹ فارم ’قوی‘پرلاگ ان کرنے کے لیے سب سے پہلے اکاونٹ بنایا جاتا ہے بعدازاں اکاونٹ کے ذریعے لاگ ان کرنے کے بعد بعد وہاں موجود سروسزکا انتخاب کیاجائےگا۔ 

قوی پلیٹ فارم پرآجر و اجیر کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)

پلیٹ فارم پرموجود ڈیجیٹل سروسز کا انتخاب کرکے وہاں اسپانسرشپ کی تبدیلی کے براوز کو کلک کریں۔ 
سپانسرشپ کی تبدیلی یعنی ’نقل خدمات‘ کا انتخاب کیے جانے پروہاں مطلوبہ کمپنی یا ادارہ جہاں کفالت تبدیل کرنی ہے کو درج کیاجاتا ہے بعدازاں کارکن جس کی کفالت تبدیل کرنا مقصود ہواس کے بارے میں معلومات جن میں اقامہ نمبر، پاسپورٹ کی تفصیلات ، پیشہ وغیرہ کا اندراج کیاجاتا ہے۔ 
کارکن کے ساتھ کیے گئے ڈیجیٹل ورک ایگریمنٹ کو مخصوص خانے میں اپ لوڈ کیا جائے گا ۔ ملازمت کا معاہدہ اپ لوڈ کرنے کے بعد نئے آجر کو چاہئے کہ وہ کارکن کواس بارے میں مطلع کردے کہ وہ موصول ہونے والی درخواست کو منظورکرے۔ 
کارکن کی جانب سے جب تک اسپانسرشپ کی درخواست کو منظورنہیں کیاجائے گا کارروائی مکمل نہیں ہوگی اس صورت میں 10 دن کا وقت دیاجاتا ہے۔ مذکورہ مدت کے بعد کی گئی سابقہ تمام کارروائی خودکارطریقے سے ختم ہوجاتی ہے۔

شیئر: