Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور جدہ سمیت کئی علاقوں میں جمعرات کو تمام سکول بند، آن لائن تعلیم ہوگی 

ام القری اور جدہ یونیورسٹی میں بھی جمعرات کو آن لائن تدریس ہوگی( فوٹو عاجل)
سعودی محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ’ بارش کے پیش نظر جمعرات 22 دسمبر کو مکہ مکرمہ، جدہ، طائف، رابغ، الجموم، بحرۃ، الکامل اور خلیص میں تمام سکول بند رہیں گے، تدریس آن لائن ہوگی‘۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ  بیان میں کہا کہ ’جمعرات کو جدہ، رابغ اور خلیص میں سکول بند رہیں گے۔ ’مدرستی‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن تدریس ہوگی‘۔ 
محکمہ  تعلیم کا کہنا ہے کہ’ یہ فیصلہ موسمیات کے قومی مرکز کی رپورٹوں کی بنیاد پرطلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے‘۔
ام القری، کنگ عبدالعزیز اور جدہ یونیورسٹی میں بھی جمعرات کو آن لائن تدریس کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: