Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’افغان خواتین کو تعلیم سے منع کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں‘

’کسی بھی حکومت کو یہ حق نہیں کہ وہ تعلیم سے کسی بھی طبقے کو محروم کرے‘ ( فوٹو: سبق)
رابطہ عالم اسلامی نے افغان خواتین کو اعلی تعلیم سے منع کرنے کے فیصلے کو مسترد کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق رابطہ عالم اسلامی نے کہا ہے کہ ’افغان انتظامیہ خواتین کو اعلی تعلیم سے روک کر انہیں ان کے جائز حق سے محروم کردیا ہے‘۔
رابطہ عالم اسلامی نے کہا ہے کہ ’یہ فیصلہ اسلامی تعلیمات کی روح سے منافی اور اجماع امت  کے علاوہ انسانی اقدار وحقوق کی صریح خلاف ورزی ہے‘۔
رابطہ نے کہا ہے کہ ’افغان خواتین کو تعلیم کی اجازت دینا ان کے جائز اور فطری حقوق میں سے ہے ‘۔
رابطہ عالم اسلامی نے کہا ہے کہ ’ہم افغان خواتین اور قوم کے ساتھ ان کے جائز حقوق دلانے میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں‘۔
’کسی بھی حکومت یا انتظامیہ یا ادارے کو یہ حق نہیں کہ وہ تعلیم سے کسی بھی طبقے کو محروم کرے ‘۔

شیئر: