سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک ائیر ہوسٹس اور جہاز کے مسافر کے درمیان سخت مکالمہ ہو رہا ہے۔
اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق یہ واقعہ استنبول سے نئی دہلی کی پرواز میں پیش آیا۔
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فضائی کمپنی ’انڈیگو‘ کے سی ای او نے بدھ کو اپنی ائیرہوسٹس کی حمایت کی جسے ویڈیو میں مسافر کے ساتھ تند و تیز گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایئر ہوسٹس نے بات نہ ماننے پر 8مسافروں کو طیارے سے نکال دیاNode ID: 278146
-
ایئر ہوسٹس طیارے سے نیچے گر گئی، اسپتال میں داخلNode ID: 329101
-
ایئر ہوسٹس سے چھیڑخانی کرنے والا تاجر گرفتارNode ID: 330641
’انڈیگو‘ کے سربراہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ جہاز کے عملے کے افراد بھی انسان ہوتے ہیں۔ ان (ائیرہوسٹس کے) اس درجہ طیش میں آنے کی کوئی تو وجہ ہو گی۔‘
’میں گزشتہ برسوں میں عملے کے افراد کو مسافروں کی جانب سے پِٹتے اور بدکلامی کا سامنا کرتے دیکھا ہے۔‘
’امید ہے کہ وہ (ائیرہوسٹس) اس دباؤ کے باوجود عافیت سے ہوں گی۔‘
یہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کا واقعہ ہے جب ایک مسافر نے فلائٹ کے کھانے سے متعلق شکایت کی اور وہ ایک ائیرہوسٹس پر برس پڑا جو اسے پرواز کے دوران دیے جانے والے کھانے کے ضوابط کے بارے میں بتانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
مسافر غصے میں مسلسل اونچی آواز میں بول رہا تھا جس کے بعد ائیر ہوسٹس بھی غصے میں آ گئیں۔
ویڈیو میں کیا ہے؟
ویڈیو میں مسافر کا چہرہ دکھائی نہیں رہا۔ وہاں ایک ائیر ہوسٹس مسافر سے کہتی ہے ’آپ کی وجہ سے میری ساتھی کو رونا پڑا‘ ۔ اس کے بعد دونوں جانب سے بحث شروع ہوئی اور مسافر نے اونچی آواز میں کہا ’آپ چِلّا کیوں رہی ہیں؟ چِلّاؤ مت۔‘
اس پر ائیر ہوسٹس جواب دیتی ہے ’میں اس کی وجہ سے چِلّا رہی ہوں جو آپ نے کیا۔‘ اس کے بعد مسافر کہتا ہے ’خاموش ہو جاؤ‘ ۔ جواب میں ائیر ہوسٹس چیخ کر کہتی ہے ’تم خاموش ہو جاؤ۔‘
اس دوران ایک اور ائیر ہوسٹس صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہے۔
As I had said earlier, crew are human too. It must have taken a lot to get her to breaking point. Over the years I have seen crew slapped and abused on board flights, called "servant" and worse. Hope she is fine despite the pressure she must be under. https://t.co/cSPI0jQBZl
— Sanjiv Kapoor (@TheSanjivKapoor) December 21, 2022