Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا سے 2 سعودی مریض فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل

دونوں مریضوں کی حالت انڈونیشیا میں نازک تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
انڈونیشیا میں موجود سعودی سفارتخانے نے جمعرات کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہاں سے ایک سعودی شہری اور خاتون بیمار ہوگئے تھے دونوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے مملکت منتقل کردیا گیا۔

مریضوں میں ایک خاتون اور ایک مرد ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

اخبار  24 کے مطابق سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی خاتون اور شہری مملکت کے دو مختلف علاقوں سے  تھے۔ دونوں کی حالت نازک ہوگئی  تھی۔ علاج کی ضرورت کے پیش نظر انہیں انڈونیشیا سے ہنگامی بنیاد پر مملکت منتقل کردیا گیا۔
سعودی سفارتخانے نے توجہ  دلائی کہ اس قسم کے اقدامات اعلی قیادت کی ہدایت پر کیے جاتے ہیں۔ ہدایت یہ  ہے کہ جب بھی کوئی سعودی شہری بیرون ملک کسی مشکل یا مصیبت سے دوچار ہو تو ہنگامی بنیاد پر اسے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: