فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے ایک سعودی شہری کوعلاج مکمل کرانے کے لیے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کرایا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلپائن میں سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ایک سعودی شہری بیمار تھا۔ اسے منیلا سے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے آپریشن کی نگرانی کی۔
بیان کے مطابق سعودی شہری کی منتقلی کی کارروائی اعلی قیادت کی رہنمائی کے تناظر میں کی گئی ہے۔ ہدایت یہ ہے کہ شہریوں کو بیرون مملکت ہر ممکن سہولت مہیا کی جائے,
سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ وزارت صحت کے تعاون سے فضائی ایمبولینس کا انتظام کیا گیا تھا۔