فضائی ایمبولنس کے ذریعہ شہری کی ترکی سے ریاض منتقلی
’بیرون مملکت بیمار ہونے والے شہریوں کی مکمل مدد کی جاتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ترکی میں سعودی قونصلیٹ نے کہا ہے کہ مریض شہری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ ریاض منتقل کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ’بیرون مملکت بیمار ہونے والے شہریوں کی مکمل مدد کی جاتی ہے‘۔
’مذکورہ شہری کو فضائی ایمبولینس کے ذریعہ سعودی عرب منتقل کرنا بیرون ملک شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا حصہ ہے‘۔
واضح رہے کہ نائب قونصل جنرل احمد عقیل نے شہری کو ایئرپورٹ پر الوداع کیا ہے۔