Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور میں ڈپٹی سپیکر محمود جان کےحجرے کے قریب فائرنگ

مسلح افراد نے ڈپٹی سپیکر محمود جان  کے ہُجرے کے قریب فائرنگ کی (فوٹو: محمود جان فیس بک)
پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر محمود جان کے حجرے پر ایک تقریب کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ جمعے کو پشاور کے نواحی علاقے شاگئی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ڈپٹی سپیکر محمود جان کے حجرے کے قریب فائرنگ کی۔
ڈپٹی سپیکر محمود جان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کی تقریب میں شریک تھا کہ تقریب کے دوران چند مسلح افراد نے ہجرے پر فائرنگ کی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
ڈی ایس پی فدا خان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’فائرنگ حجرے کے قریب ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔‘

شیئر: