Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں آج کہاں کہاں بارش ہوگی؟

’شمالی، مغربی، وسطی اور جنوبی علاقوں کے علاوہ امارات اور عمان میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘ (فوٹو: طقس العرب)
ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج اتوار سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی، مغربی، وسطی اور جنوبی علاقوں کے علاوہ امارات اور عمان میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان موجود ہے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مدینہ منورہ  کے العلا، العیص اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں صباح 9 بجے سے رات 8 بجے تک مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’اسی طرح ینبع اور الرایس میں تیز ہوا ہوگی اور بادل چھائے رہیں گے جبکہ حد نگاہ کم ہوجائے گی‘۔
’اسی سے ملتی جلتی کیفیت ابہا، احد رفیدہ، خمیس مشیط اور ظہران الجنوب میں ہوگی جہاں رات 8 بجے تک تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ، الجوف، حائل، تبوک، جازان، نجران اور ریاض و قصیم ریجنوں کے بعض علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوگی جبکہ صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔

شیئر: