Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الزعتری کیمپ میں 8972شامیوں کو طبی سہولت دی گئی

عمان ..... الزعتری کیمپ میں قائم سعودی میڈیکل کیمپ نے اپریل کے دوران 8972شامی پناہ گزینوں کو طبی سہولیات فراہم کیں۔سعودی میڈیکل کیمپ کے سربراہ ڈاکٹر حامد المفعلانی نے بتایا ہے کہ سعودی میڈیکل کیمپ میں 13مختلف کلینکس ہیں جو شامی پناہ گزینوں کو مفت طبی سہولتوں کے علاوہ ادویہ اور بچوں کیلئے خشک دودھ کے ڈبے فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ الزعتری کیمپ میں پناہ گزیں شامی بھائیو ںکا سعودی میڈیکل کیمپ میں اعتماد قائم ہے۔ وہ یہاں نہ صرف مفت علاج کیلئے آتے ہیں بلکہ اکثر و بیشتر طبی مشوروں کیلئے بھی ہم سے رجوع کرتے ہیں۔

شیئر: