انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور اس کی وجہ ان کی طرف سے ریاست کرناٹک میں کی جانے والی ایک مسلمان مخالف تقریر ہے۔
اتوار کو کرناٹک میں ایک جلسے کے دوران کی گئی تقریر میں بی جے پی کی بھوپال سے منتخب رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے مسلمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’لَو جہاد کرنے والوں کو لَو جہاد جیسا جواب دو۔ اپنی لڑکیوں کو محفوظ رکھو۔‘
مزید پڑھیں
-
انڈیا پاکستان کی سرحد پر نصب کرنے کے لیے ’پرالے‘ میزائل خریدے گاNode ID: 729191
خیال رہے بی جے پی اور دیگر دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں کا یہ دعویٰ ہے کہ مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر ان سے شادی کر لیتے ہیں اور ان سے جبری طور پر مذہب تبدیل کرواتے ہیں اور اسی کو انھوں نے ’لَو جہاد‘ کا نام دیا ہے۔
پرگیا سنگھ ٹھاکر نے جلسے میں بیٹھے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے گھر میں ہتھیار رکھو۔ اور کچھ نہیں تو اپنے گھر میں سبزیاں کاٹنے والے چاقو ہی تیز رکھو۔‘
بی جے پی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ ’ہمارے گھروں میں بھی سبزی کاٹنے کے لیے ہتھیار تیز ہونا چاہیے۔ جب ہماری سبزی اچھے سے کٹے گی تو پھر دشمنوں کے منہ اور سر بھی اچھے سے کٹیں گے۔‘
Terror case-accused @BJP4India MP from Bhopal Pragya Singh Thakur calls for killing of Muslims during her speech in Karnataka on Sunday during Hindu Jagarana Vedike's event. "Keep weapons at home. Keep them sharp. If veggies can be cut well, so can the enemy's head," she says. pic.twitter.com/AoDgOpNbXv
— Anusha Ravi Sood (@anusharavi10) December 26, 2022
سوشل میڈیا پر پرگیا سنگھ ٹھاکر کی تقریر کے بعد انڈیا میں ہی صارفین ان پر تنقید کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ایک انڈین صحافی نے لکھا کہ ’ایسا ملک جہاں عمر خالد جیل میں سڑ رہا ہو اور پرگیا ٹھاکر تقاریر کے آزاد ہو وہاں کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔‘
A country where Umar Khalid rots in jail and Pragya Thakur is free to make speeches has no hope.
— Parth MN (@parthpunter) December 26, 2022
عمر خالد نئی دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور بغاوت کے مقدمے میں جیل میں بند ہیں۔
لکھاری تولین سنگھ نے ایک ٹویٹ میں سوال اٹھایا کہ ’میڈیا پر ہم سب کو ایک سوال پوچھنا چاہیے کہ ہم بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کی طرف سے مسلمانوں کو مارنے کی کھلی دھمکیوں کو کیوں نظر انداز کر رہے ہیں؟ کیا پرگیا ٹھاکر کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے گی؟‘
A question we should all be asking in the media: why are we ignoring the public threat by a BJP MP to kill Muslims? Will any action be taken against Pragya Thakur?
— Tavleen Singh (@tavleen_singh) December 27, 2022