Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی ائیر پورٹ سے یومیہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کریں گے

آئندہ 8 روز میں تقریبا 20 لاکھ مسافر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے( فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈی ایکس بی نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ’آئندہ 8 روز کے دوران تقریبا 20 لاکھ مسافر ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ یومیہ اوسط 2 لاکھ 45 ہزارافراد سفر کریں گے‘۔
 امارات کے خبررساں ادارے’ وام‘ کے مطابق سب سے زیادہ رش 2 جنوری کو ہوگا۔ اس روز سفر کرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 57 ہزار کی حد عبور کر جائے گی۔  
یہ تبدیلی ایسے وقت میں ہورہی ہے جبکہ کورونا وبا سے پہلے جیسا سفری ماحول واپس آنے لگا ہے۔ دبئی ایئرپورٹ پرمسافروں کی تعداد کورونا وبا سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہے۔
سال رواں دسمبر کے دوران دبئی میں مسافروں کی آمد ورفت کی تعداد میں اضافے کی کئی وجوہ ہیں۔ ایک تو ان دنوں سیاحت کا سیزن ہے۔ دوسرے حال ہی میں دوحہ میں فٹبال ورلڈ کپ کا اختتام ہوا ہے۔ تیسرے گزشتہ دو برسوں کے دوران دبئی نے دنیا بھر میں پسندیدہ ترین سیاحتی مرکز کی حیثیت حاصل کی ہے۔ 

شیئر: