Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں 20 سالہ لڑکی کو 51 بار پیچ کَس مار کر قتل کر دیا گیا

پولیس کے مطابق شاداب خان نے مقتولہ کے چہرے کو تکیے سے ڈھانپ دیا اور اسے بے رحم طریقے سے پیچ کس مارتا رہا۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوربا میں ایک 24 سالہ شخص نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 سالہ لڑکی کو 51 بار پیچ کَس کے وار کر کے قتل کر دیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 24 سالہ شاداب خان نامی ملزم نے لڑکی کو ’صرف اس وجہ سے قتل کیا کہ وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتی تھی اور اس سے بات نہیں کرنا چاہتی تھی۔‘ جبکہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہو گیا ہے۔
قتل کی یہ واردات پمپ ہاؤس کالونی میں ہوئی اور شاداب خان اس وقت لڑکی کے گھر داخل ہوا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔ ملزم نے مقتولہ کو نیند میں ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق شاداب خان نے مقتولہ کے چہرے کو تکیے سے ڈھانپ دیا اور اسے بے رحم طریقے سے پیچ کَس مارتا رہا حتی کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔
شاداب خان 24 دسمبر کو گجرات سے رائے پور آیا اور پھر کوربا گیا جہاں جاتے ساتھ ہی اس نے قتل کر دیا۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق ملزم اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کو تقریباً تین سال سے جانتے تھے اور دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، تاہم کچھ عرصے سے لڑکی نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی تھی جس کی وجہ سے ملزم کو کافی غصہ تھا اور وہ دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔

شیئر: