Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کی پیشگوئی کے باعث بلدیہ میں ہنگامی حالت کا اعلان

’13 بلدیاتی مراکز کے  تحت کام کرنے والے تمام عملے کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے بارش کی تیاریوں کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں کو تعینات کردیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آج جمرات کو جدہ سمیت قرب وجوار کے تمام علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’13 بلدیاتی مراکز کے  تحت کام کرنے والے تمام عملے کو ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے‘۔
’شہر بھر میں نکاسی آب کے منصوبوں کی صفائی اور انڈر پاسز سمیت مرکزی شہروں میں پمپ لگا دیئے گئے ہیں‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مستعد رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

شیئر: