Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، مکہ ہائی وے کے مسافروں کو انتباہ، موسلادھار بارش کا امکان

’آج جمعرات اور کل جمعہ کو جدہ سمیت دیگر کمشنریوں میں موسلادھار بارش ہوگی‘ ( فوٹو: طقس العرب)
روڈ سیکیورٹی فورس نے جدہ، مکہ، بحرہ اور جموم کے درمیان ہائی وے کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش اور تیز ہوا کی پیشگوئی کے باعث مذکورہ ہائی وے پر سفر احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے‘۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج جمعرات اور کل جمعہ کو جدہ سمیت مکہ مکرمہ ریجن کی دیگر کمشنریوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے مسافروں سے کہا ہے کہ ’بارش کے دوران حد نگاہ متاثررہے گی  جبکہ سلامتی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے قریبی پٹرول سٹیشن یا گیسٹ ہاؤس کے پاس گاڑی روک کر بارش تھم جانے کا انتظار کرنا چاہئے‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے رہائشیوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے ’جدہ، طائف، رابغ، جموم، خلیص، اللیث، القنفذہ اور قرب وجوار کے علاقوں میں  تیز ہوا کے ساتھ موسم سرد ہوجائے گا‘۔
’جمعہ کو سردی کی شدید لہر شروع ہوگی اور ہفتے کو اپنے نکتہ عروج تک پہنچ جائے گی‘
 

شیئر: