تربت...تربت کے علاقے مند میں سابق صدر زرداری کے 2 قریبی ساتھیوں غلام قادرمری اوراشفاق لغاری کو بازیاب کرا لیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پراینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کی گئی۔ غلام قادرمری اوراشفاق لغاری کو 3 محافظوں سمیت بازیاب کرایا گیا ۔پولیس کے مطابق مغویوں کا سراغ مغوی اشفاق لغاری کے اہلخانہ کو تاوان کے لئے آنے والی فون کالز سے لگایا گیا۔ ملزمان سے طویل مذاکرات کے بعد رہائی عمل میں لائی گئی۔واضح رہے کہ زرادی کے 3 قریبی سا تھی ایک ماہ قبل جامشورو سے لاپتہ ہوگئے تھے۔