Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں درختوں کی کٹائی کے خلاف مہم، 158 مکعب میٹر لکڑی ضبط

قانون کے مطابق درختوں کو کاٹنا قابل سزا عمل ہے ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے بریدہ میں وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کاروبار کی غرض سے درخت کاٹ کر جمع کی گئی 158 مکعب میٹرلکڑی ضبط کی ہے۔
 قصیم ریجن میں امن عامہ کے اداروں، میونسپلٹی اور قومی مرکز برائے افزائش نباتات کے تعاون سے کارروائی کی گئی۔ 
سعودی خبررسا ں ادارے ایس پی اے کے مطابق بریدہ شہر میں وزارت ماحولیات کا ادارہ پودوں کی افزائش کی مہم چلا رہا ہے۔ 

غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

غیر قانونی طریقے سے درخت کاٹنے اور سبزہ زاروں کو  نقصان پہنچانے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے قصیم ریجن کے تمام ریستورانوں اور دکانوں سے کہا ہے کہ’ وہ لکڑیوں کے بجائے درآمدی کوئلے کا استعمال کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کی رپورٹ کی جائے۔ یہ نباتات کی افزائش اور ان کے تحفظ میں تعاون ہوگا‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ’قانون کے بموجب درختوں کو کاٹنے کی اجازت نہیں اور یہ قابل سزا عمل ہے۔‘

شیئر: