Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاپنگ مال سے ملنے والی رقم واپس نہ کرنے پر جرمانہ

عدالت میں شاپنگ مال کے سی سی کیمروں کے ریکارڈ سے دعوی ثابت ہوگیا( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں العین کی پرائمری کورٹ نے شاپنگ مال سے ملنے والے پرس کی رقم اور قیمتی اشیا واپس کرنے سے انکار کرنے والی خاتون پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایک خاتون نے العین پرائمری کورٹ سے رجوع کرکے موقف اختیار کیا کہ اس کا پرس شاپنگ مال میں گر گیا تھا۔ ایک خاتون نے پرس واپس کردیا لیکن اس میں موجود تین ہزار درہم اور دیگر اشیا واپس کرنے پر تیار نہیں۔ اس رویے کی وجہ سے مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ اس کا معاوضہ دلایا جائے۔ 
خاتون نے 47 ہزار درہم معاوضے کا دعوی کیا اور وکیل کی فیس اورعدالتی اخراجات بھی الگ سے طلب کیے۔
عدالت نے شاپنگ مال کے سی سی کیمروں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ خاتون نے پرس اٹھایا اور اس میں موجود رقم نکال لی۔   
 دعوی ثابت ہونے پر عدالت نے خاتون کو پرس کے ساتھ اس کی رقم بھی واپس کرنے کا حکم  دیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی خاتون کو 3 ہزار درہم واپس کیے جائیں جو اس نے پرس سے نکالے تھے جبکہ دو ہزار درہم بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ 

شیئر: