Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں چوری کی ورداتیں، ایشیائی گروہ گرفتار 

موبائل سیٹ، نقدی، قیمتی گھڑیاں اور لیپ ٹاپِ چوری کیے جارہے تھے۔( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث غیرملکی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔
امارات الیوم کے  مطابق شارجہ پولیس نے بتایا کہ یہاں پانچ افراد پر مشتمل ایشیائی گروہ تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
پولیس کے ماتحت فوجداری امور کے سراغرساں ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل فیصل بن نصار نے بتایا کہ ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔
فیصل بن نصار نےکہا کہ جن تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتیں ہوئی تھیں وہاں سے ملنے والے شواہد کی بنیاد ملزمان کی نشاندہی کی گئی۔  پوچھ گچھ کے دوران  پانچوں نے تجارتی مراکز میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔ 
 تجارتی مراکز سے موبائل سیٹ، نقدی، قیمتی گھڑیاں، لیپ ٹاپِ، کمپیوٹر اور الیکٹرانک آلات چوری کیے جارہے تھے۔
ملزمان کو قانونی کارروائی کی تکمیل کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔

شیئر: